گوجرانوالہ، سانحہ 9 مئی کے سزا یافتہ قیدی کا جیل میں انتقال

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

جیل حکام کے مطابق قیدی قاسم کھوکھر 9 مئی کے مقدمے میں قید تھا،اے ٹی سی نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔