ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم کی فائنل میں انٹری

ٹوکیو (مشرق نیوز) پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے 84.50 کی تھرولازمی ہے جبکہ ارشد ندیم نے اپنی تیسری اور آخری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

رشد ندیم نے پہلی باری میں 76?99میٹر جبکہ دوسری باری میں 74.17 میٹر کی تھرو کی، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔