پی ٹی آئی ،کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آگیا،بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے پی ٹی آئی ہمیشہ سے کالعدم ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ، ہمیشہ دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی گئی، پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آ چکا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، آپ کالعدم تحریک طالبان سے کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟ ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے اب چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے کالعدم ٹی ٹی پی ،ٹی ٹی اے کا مو¿قف اپنایا اور ابھی بھی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 40ہزار لوگوں کو بسایا،خیبرپختونخوا حکومت اپنی پالیسی سے دہشتگردی کےخلاف اقدامات کو ڈی ریل کررہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہاپی ٹی آئی کو چاہیے حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کےخلاف اٹھائے جانے والے قدامات کو سپورٹ کرے، خیبرپختونخوا کے لوگ بھی امن وامان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کررہے ہیں۔



















