پے در پے ناکامیاں ،فتنہ الخوارج میںاندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پے در پے ناکامیاں ،فتنہ الخوارج میںاندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق 3 ماہ میں فتنہ الخوارج کے اہم ارکان سرحد عبور کرنے کے دوران ہی مارے گئے، خارجی سرغنہ سخت تذبذب و اندرونی اختلافات کا شکار ہیں،دہشتگرد نور ولی متعدد بار اپنے خارجیوں کو بھاری نقصانات کی وجہ سے موبائل فون کے استعمال سے دور رہنے کی سخت ہدایات دے چکا،دہشتگردوں کو مساجد، عوامی حجروں ، عام آبادی میں رہنے والے غیر قانونی افغانوں کے گھر کو دہشتگرد مواد بنانے اور چھپنے کےلئے استعمال کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اقدام کا مقصد عام لوگوں میں گھل مل کر رہنے ،سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کےخلاف ایکشن کی صورت میں عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ہے،مساجد ،حجروں کے استعمال سے دہشت گرد کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں آسانی سے عوام کو نشانہ بنانے کا جھوٹا بیانیہ بنا لیتے ہیں،خارجی سرغنہ نے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کو حملوں میں زیادہ تعداد میں شامل کرنے کی واضح بھی ہدایات دےدیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق دیر ، جنوبی وزیرستان کے حالیہ دہشتگردحملوں میں زیادہ تعداد افغانستان سے آئے دہشت گردوں کی تھی،سکیورٹی فورسز خارجیوں ،سہولت کاروں کا پاکستان سے صفایا کرنے کےلئے پوری طرح تیار، پر عزم ہیں۔