لاہور:(خبر نگار) پی آئی اے نے کینیڈا کےلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔
ترجمان قومی ایئرلائنز کے مطابق پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کےلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اقدام بحر الکاہل کو پار کرنےوالے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری مینٹینس کیلئے اٹھایا گیا ،طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو 3ہفتوں کےلئے تکنیکی معائنے ،پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائےگا جوہر 10سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔
پی آئی اے ترجمان نے مزید کہازحمت کیلئے معذرت خواہ ہے تاہم مسافروں کی حفاظت و طیاروں کی مکمل فٹنس ترجیح ہے۔
پی آئی اے کا کینیڈا کےلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل



















