یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا پلان تیار، اخراجات پورے کرنے کیلئے اثاثے بیچنے کا فیصلہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کےلئے فنڈنگ پلان کی منظوری دےدی، ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر 30.216 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے پیش کی،منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائےگی،وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں،ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یوٹیلیٹی سٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی ، فروخت سے حاصل ہونےوالی رقم سے بندش کے اخراجات جزوی طور پر پورے کیے جائیں گے، کمیٹی نے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔



















