مبینہ پولیس مقابلے، متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی سٹی کوتوالی کی علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں انتہائی مطلوب ملزم کے خلاف کارروائی ، پنجاب کے مختلف اضلاع کا مشہور گینگ کا سرغنہ ،روڈ راہبری کا اکیلا ماسٹر مائنڈ ،پولیس مقابلہ کرنے اور قتل جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری کاشف عرف کاشی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک،ڈی ایس پی سی سی ڈی دانش آصف رانجھا کے مطابق سب انسپکٹر بوٹا جٹ اور ان کی ٹیم نے شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ 2 کس موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جانتے ہوئے روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند اور شدید فائرنگ شروع کردی جس پر ملازمین نے لیٹ کر اپنی جان بچائی جس سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور 2 ملازمان زخمی ہو گئے ،سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ملزم مضروب ہو گیا جس کو ہسپتال لے جا رہے تھے جو راستے میں ہی دم توڑ گیا حملہ آور ملزم کی شناخت کاشف عرف کاشی ولد ریاض کے نام سے ہوئی،ریکارڈ پڑتال کرنے پرہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا،ملزم 96 سے زیادہ مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھا ،اس نے 8 دن قبل سٹی ڈویژن کے علاقہ میں واردات کے دوران مزحمت پر شہری کو زخمی اور کیش چھین کر فرار ہو گیا تھا،اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے ملزم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل، روڈ راہبری اور پولیس مقابلہ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری طرف سندر کے علاقے میں سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک دو ساتھی فرار، پولیس کے مطابق سی سی ڈی کے تھانیدار اعظم نے دیگر 6 پولیس ملازمین کے ہمراہ مل پلی پر ناکہ لگا رکھا تھا، 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، سی سی ڈی ٹیم کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے ۔ ہلاک ملزم نوید عرف بیدو نے اے ایس آئی نذیر احمد کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، اسکے خلاف مقدمہ تھانہ سندر میں درج تھا ،لاش مردہ خانہ جمع کروانے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔