اسلام آباد (مشرق نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کاروباری افراد کیلئے سخت قوانین تیار کرلئے جبکہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کیلئے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کیلئے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی۔
انٹی گریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز24 گھنٹے کے اندر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایف بی پر دستاویز کے مطابق ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انفورسمینٹ نیٹ ورک قائم کیا جائیگا، کیو آر کوڈ یا ایف بی آر نمبر کے بغیر انوائسز جاری کرنے پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔سیلز ٹیکس انوائس ڈیجیٹل دستخط، کیوآر کوڈ، ایف بی آر کے منفرد نمبر پر مشتمل ہوگی یومیہ، ہفتہ وار اور ہر مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا۔ڈیجیٹل انوائسز یا آن لائن فروخت کی انوائسز کا ڈیٹا 6 سال تک محفوظ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر کے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار



















