امریکہ کےساتھ تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ کےساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز کرگیا۔
دستاویز کے مطابق 2024-25میںپاک امریکہ تجارتی حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، پاکستان نے ایک سال میں امریکہ کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کیں، امریکہ کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،امریکہ سے درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔
پاکستان کی امریکہ سے درآمدات 40 فیصد بڑھیں،بیڈ ویئر، ٹیبل، ٹوائلٹ ،کچن مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.038 ارب ڈالر ، مردانہ سوٹ، جیکٹ ،ٹراو¿زر کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں،زیرجائزہ عرصے کے دوران پاکستان نے امریکہ کو خواتین کے ملبوسات کی 15 کروڑ 70 ڈالر کی برآمدات کیں،امریکہ سے سب سے زیادہ 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی روئی درآمد کی گئی۔



















