لاہور:(کامرس رپورٹر) پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر نے کہا ہے فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کی بات کو سمجھا اور ایکشن لیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہاملکی معیشت کوپاﺅں پرکھڑا کرنا ہے،سب نے بہت اچھے طریقے سے بزنس کمیونٹی کا کیس لڑا، فیلڈ مارشل سے 2سے اڑھائی گھنٹے ملاقات ہوئی، بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا، 26 جون سے لےکر اب تک مکمل طور پرتاجر برادری کے مطالبات کےلئے حالت جنگ میں رہے۔
پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی نے کہا کسی بھی تاجر کی گرفتاری کےلئے متعلقہ چیمبر صدر سے دستخط کرانا لازم ہونا بڑی کامیابی ہے، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کوعزت دی، جنگ جیتنے پر فیلڈ مارشل کوسلیوٹ ،خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن ہوا
فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کی بات کو سمجھا اور ایکشن لیا ، ایس ایم تنویر



















