اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی آمدن 9946 ارب ،اخراجات 17 ہزار ارب سے متجاوز،وزارت خزانہ نے تفصیلات جاری کردیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب ریکارڈ کی گئی ،اخراجات 17 ہزار 36 ارب تک جاپہنچے،زیرجائزہ عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب منتقل کئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8 ہزار 847 ارب خرچ کیے گئے، حکومت آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی،ایف بی آر اصل سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا، 11 ہزار 744 ارب جمع ٹیکس ہدف سے 1226 ارب کم رہا، تاجر دوست سکیم سے بھی 50 ارب وصولی کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔
وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبے 1200 ارب ہدف کی بجائے 921 ارب کی بچت کرسکے، پنجاب نے سب سے زیادہ 348 ارب کا سرپلس بجٹ دیا،وفاقی حکومت نے 2.4 کھرب کا پرائمری بجٹ سرپلس ہدف حاصل کرلیا، جولائی تا جون پرائمری سرپلس 2719 ارب سے زائد رہا۔
حکومتی آمدن 9946 ارب ،اخراجات 17 ہزار ارب سے متجاوز



















