الیکٹرک بائیکس ،رکشوں کےلئے 9 ارب کی سبسڈی سکیم منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کےلئے 9 ارب کی سبسڈی سکیم ،وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منظوری دےدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سکیم کے ابتدائی مرحلے میں 40,000 الیکٹرک بائیکس اور 1,000 الیکٹرک رکشے فراہم کیے جائیں گے،ہونہار طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا،مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری کالجز کے طلبہ کو ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرانک بائیکس مفت دی جائیں گی ،3170 الیکٹرک رکشے اور لوڈرز بھی دیئے جائیں گے ،سکیم پر 2مراحل میں عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم پہلے مرحلے کا اجرا جلد کریں گے،ای سی سی نے حوالہ ترسیلات سکیم کے کلیمز کی ادائیگی کےلئے 30 ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دےدی۔