موٹروے پر بس الٹنے سے 5افراد جاں بحق،28زخمی

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس چکری انٹرچینج کے قریب الٹ گئی،5افراد جاں بحق،28زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ چکری انٹرچینج کے قریب پھسلن کی وجہ سے پیش آیا،زخمیوں میں خواتین ، بچے بھی شامل ہیں،ہسپتال منتقل کردیا گیا،متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔