اسفندیار ولی کا دعویٰ منظور،شوکت یوسفزئی کو 10 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
پشاور:(بیورورپورٹ) اسفندیار ولی کا دعویٰ منظور ،شوکت یوسفزئی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سیشن کورٹ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاشوکت یوسفزئی کے بے بنیاد الزامات سے اسفندیار ولی کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،پی ٹی آئی رہنما ہرجانہ ادا کریں۔



















