کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی کے علاقے لیاری میں 5منزلہ عمارت زمین بوس، 11افراد جاں بحق، 12زخمی، اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم ،ڈائریکٹر ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کردیاگیا۔
عمارت اچانک گرنے سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی، ریسکیو ادارے، پولیس ،رینجرز کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں،زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں ،2کی حالت تشویشناک ہے،کراچی کے جناح و سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہی،ترجمان ریسکیو کے مطابق عمارت میں6خاندان رہائش پذیرتھے ،متصل عمارت کی سیڑھیاں بھی گر گئیں ، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات درپیش رہیں،عینی شاہدین نے کہاکئی خاندان مقیم اور گرنے سے قبل عمارت کی حالت خستہ تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی،ادھر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔
دوسری جانب صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ودیگر نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا مستقبل میں حادثات سے بچاﺅ کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کےساتھ کھڑے ہیں،ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















