پی آئی اے کو بڑی قانونی کامیابی، 3 ارب 9 کروڑ موصول


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی ،مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ موصول ہوگئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے کہارقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں فیصلے کے بعد موصول ہوئی، فیصلے ،عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا تاہم اب رقم پی آئی اے اکاونٹ میں منتقل ہو چکی ۔