کراچی: (بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مار کیٹ مزید بلند،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 32 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت پر انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار 129 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں معمولی کمی آئی ،کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مار کیٹ مزید بلند،انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار پوائنٹس کی حد عبور



















