بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کیلئے حکومت کا نیپرا سے رجوع


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت کابجلی کے یکساں ٹیرف نظام کیلئے بڑا فیصلہ،پاور ڈویژن نے یونیفارم ٹیرف پر غور کےلئے نیپرا سے رجوع کرلیا، اتھارٹی درخواست پر سماعت یکم جولائی کو کرے گی، حکومت نے نیپرا ٹیرف قواعد 1998 کے قاعدہ 17 کے تحت درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا مجوزہ ٹیرف میں سبسڈی ،انٹر ڈسکوز ریٹ ریشنلائزیشن شامل کیا جائے، مقصد ملک بھر کے تمام صارفین کےلئے مساوی نرخ مقرر کرنا ہے، ٹیرف یکم جولائی سے نافذ کرنے کی تجویز دےدی گئی۔

نیپرا کے مطابق سماعت میں وفاقی حکومت کی مجوزہ درخواست پر غور کیا جائے گا، یکساں ٹیرف، سبسڈی اور ریٹ ریشنلائزیشن پر غور ہوگا، تمام سٹیک ہولڈرز سماعت میں شریک ہو کر اپنی آرا کا اظہار کر سکتے ہیں۔