محر م میں سکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں فوج تعینات
لاہور: (اپنے رپورٹر سے)محر م میں سکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں فوج تعینات،وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی، باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
وزارت داخلہ اعلامیے کے مطابق فوج چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی فرائض انجام دے گی، فیصلہ صوبائی حکومتوں و دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا،فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245کے تحت کی گئی ،فوجی اہلکار مقامی پولیس ،رینجرز کےساتھ ملکر مشترکہ گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔
وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی محرم کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔



















