ٹیکسز کا نفاذ مسترد، قبائلی اضلاع کے کاروباری افراد نے احتجاج کی کال دےدی


پشاور: (بیورورپورٹ)انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کا نفاذ مسترد، قبائلی اضلاع کے کاروباری افراد نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دےدی۔

سابق وفاقی وزیر حمید جان آفریدی نے کہا یکم جولائی سے ہزاروں قبائل بے روزگار ہوجائیں گے، سیلز ٹیکس کیخلاف اسلام آباد کارخ کریں گے، حکومت 50 ارب کا ریونیو داو پر لگا کر 5 ارب کا ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے، یکم جولائی سے انڈسٹری بند کر دیں گے۔