8کمپنیوں نے پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)8کمپنیوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔

لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ ،میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم ،عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی سکول ، لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ ،ایئر بلیو ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی ،آگمنٹ سکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاونڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 8 میں سے 5 کمپنیوں نے کوالی فکیشن دستاویزات جمع کرائیں، اہل قرار پانےوالی پارٹیاں اگلے مرحلے میں ڈیٹا روم تک رسائی حاصل کریں گی۔