پاکستان ،چین میں 5سالہ ٹیکنالوجی منتقلی کا تاریخی معاہدہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صنعتی تعاون میں اہم پیشرفت ،پاکستان ،چین کی 2اہم تنظیموں کے درمیان 5سالہ ٹیکنالوجی منتقلی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔
پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چینی تنظیم (گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسیشن) کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے،معاہدے کا مقصد جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس شعبے میں جدید مشینری متعارف کرانا ہے،وائس چیئرمین (پسمیڈا) یاسین نے کہامعاہدہ تاریخی سنگ میل ہے ،متعدد صنعتوں کےلئے بے پناہ فوائد فراہم کرےگا۔



















