یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی کاپلان تیار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف شرائط ،یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سگریٹ ، سیمنٹ ، پولٹری، مشروبات ، کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی نگرانی بڑھائی جائےگی، نئے مالی سال کے ٹیکس ہدف میں 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینے کی صورت میں 700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے پڑتے،ٹوبیکو سیکٹر کی پیداوار ، سیل کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائےگا، مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کارخانوں کی سخت نگرانی ہو گی،حکام نے کہا ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ موثر بنا کر سیلز ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 5 فیصد کے مساوی تک لے جایا جائےگا۔