انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریکوڈک میں مزید 400 ملین ڈالر سرمایہ کاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کےلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

آئی ایف سی کی سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک جاپہنچی، ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، مالیاتی اتحاد قرض و سرمائے سے فنڈ فراہم کرے گا، ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے،منصوبے میں یو ایس ایگزم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت کابھی امکان ہے۔

آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی ، قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں، توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے،پاکستان کا سب سے بڑا تانبے ، سونے کا منصوبہ ریکوڈک 2028 میں پیداوار شروع کرے گا، بلوچستان کی ترقی ،روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

مختار ڈیوپ نے کہاریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ،منصوبہ پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔