بجٹ 2025-26،تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 تجاویز تیار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 تجاویز تیار ، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاونس کی تجویز دےدی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مہنگائی کے تناسب سے بجٹ میں تنخواہ ،پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، 2ایڈہاک میں سے ایک ایڈہاک اضافے کو تنخواہوں میں ضم کرنے ،گریڈ ایک سے 16 تک ڈسپیرٹی الاونس، گریڈ 17 سے 22 تک 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے،ذرائع کے مطابق آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویز ہے۔

اتحادیوں نے بھی حکومت کو تنخواہوں میں اضافے کا مشورہ دیا،حتمی فیصلہ بجٹ سے قبل کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔