کراچی والوں کو2.99روپے یونٹ ریلیف،باقی ملک کیلئے بجلی مہنگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کراچی والوں کو2.99روپے یونٹ ریلیف،باقی ملک کیلئے بجلی مہنگی،نیپرا نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا،کے الیکٹرک کےلئے بجلی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ،باقی ملک کےلئے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں قیمت بڑھائی گئی ،ڈسکوز صارفین پر جون کے بلوں میں 11ارب کا اضافی بوجھ پڑےگا۔