راولپنڈی:(بیورورپورٹ )عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
سابق وفاقی وزیر طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے،انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودھری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی،دوران سماعت چالان پیش نہ کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ ،گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم



















