سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس بلند ترین سطح پر بند

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی، بینچ مارک 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 450 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،وفاقی بجٹ میں متوقع چھوٹ ، شرح سود میں کمی کی امیدوں پر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے، شیئرز کی خریداری کو ترجیح دی۔