تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں نے 499ارب ٹیکس ادا کیا،تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

تنخواہ دار طبقے سے وصول کردہ ٹیکس باقی تمام شعبوں سے زیادہ ہے،برآمدات شعبے سے 96،جائیدادوں کی فروخت سے 110،جائیدادوں کی خریداری سے 109ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا،تھوک کاروبار سے 22ارب ،پرچون کے کاروبار سے 33ارب 30 کروڑ ٹیکس اکھٹا ہوا۔