ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان کیلئے اچھی خبر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔

مشیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا قرض کی منظوری ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت دی گئی، پروگرام میں 300 ملین ڈالر کا قرض جبکہ 500 ملین ڈالر کی گارنٹیز شامل ہوں گی، اے ڈی بی بورڈ میں اکثریتی حمایت کی بنیاد پر پیکیج منظور ہوا، ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت پیکیج دیا گیا ، پارشل کریڈٹ گارنٹی پیکیج کا حصہ ہوگی، اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو موثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔