کوہاٹ،بنوں،خیبر: (بیورورپورٹ)کوہاٹ،بنوں،خیبر میں دھماکے،فائرنگ،3افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔
کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں گھر میں دھماکے سے 2افراد جان سے گئے،عمارت مکمل تباہ ہوگئی،ریسکیو حکام نے لاشوںکو ملبے سے نکالا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر شدت پسندوں نے بنوں کے تھانہ ککی کی حدود میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر کونشانہ بنایا،پولیس کے مطابق شرپسندوں نے عمارت میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کیا ،عمارت کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب وادی تیراہ کے علاقے شلوبر میں امن لشکر کا رکن فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا،بہادر شیرکو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا
کوہاٹ،بنوں،خیبر میں دھماکے،فائرنگ،3افراد جاں بحق



















