سرمایہ کاروں کا وفد کینیڈا میں بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریگا :شافع حسین

لاہور، گجرات (کامرس رپورٹر+ بےورو رپورٹ) کینیڈین کمپنی کی میری برانز چکن فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی پہلی برانچ لاہور میں کھل گئی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع نے ڈیفنس میں پہلی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔پاکستان میں کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر مسٹر ڈینیل آرسینلٹ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف،کینڈین کمپنی کے حکام اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔پنجاب سے سرمایہ کاروں کا وفد جولائی میں کینیڈا میں ہونے والی بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریگا۔ میں کینیڈا میں بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ کینیڈا کے وزیر اعظم،سرکاری حکام اور سرمایہ کاروں سے ملوں گا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں پنجاب کے صنعتکاروں کی شرکت سے دونوں ممالک میں نئے تجارتی سفر کا آغاز ہوگا۔دریں اثناءصوبائی وزیر صنعت، تجارتچوہدری شافع حسین نے گزشتہ روز گجرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، بعض کا افتتاح کیا اور پارلیمنٹیرینز و افسران کے ساتھ ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈی پی او مستنصر عطاءباجوہ، متعلقہ محکموں کے افسران، پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عمر بشیر، مسلم لیگ گجرات سٹی کے صدر علی ابرار جوڑا، پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی دورہ گجرات کے دوران صوبائی وزیر نے شہباز شریف پارک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر 54 ملین روپے کی لاگت آئے گی اس منصوبے کے تحت شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں مصنوعی جھیل، جوائے لینڈ، پہاڑی، جھولے، جاگنگ ٹریک، صفائی اور دیگر انتظامات شامل ہیںبابِ گجرات سے پرنس میرج ہال تک ایک کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا، جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ 6 جون تک مکمل کر لیا جائے گا اس منصوبے سے مقامی آبادی، اسکولز، کاروباری حضرات اور شہریوں کو محفوظ، پائیدار اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ س کے علاوہ چوہدری شافع حسین نے جٹووکل میںڈسپوزل اسٹیشن کا افتتاح کیا جو شہر میں سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے جامع منصوبے کا اہم جزو ہے اس منصوبے سے برسات کے دوران پانی کے نکاس میں بہتری آئے گی صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اسکیموں کے جائزے کیلئے پارلیمنٹیرینز اور ضلعی افسران کے ساتھ ایک ڈی سی سی کی صدارت بھی کی اجلاس میں منصوبوں کی رفتار، معیار اور شفافیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیںصوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔