دوسرے ٹی20میں بھی بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان نے سیریز جیت لی


لاہور(ایم این پی)دوسرے ٹی20میں بھی بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان نے سیریز جیت لی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کیے،صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے ، حسن نواز نے 51 رنز کی ناٹ آوٹ دھواں دار اننگز کھیلی۔

حارث 41، کپتان سلمان آغا 19، شاداب خان 7، صائم ایوب 4 اور فہیم اشرف کی اننگز ایک رنز تک محدود رہی،بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب ، حسن محمود 2، 2 ،رشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی،تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 3، فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث روف نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔