شرح سود میں کمی شدید کساد بازاری میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے: تاجر برادری
لاہور( رپورٹ: نعیم جاوید ) لاہور چیمبر آف کامرس سمیت ملک کے نامور صنعتکاروں اور سینئر تاجروں نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کےا ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈےجٹ میں لاےا جائے تاکہ سرماےہ کاری میں اضافہ ہو سکے۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مےاں ابوزرشاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری لاگت میں کمی آئیگی مگر اب بھی شرح سود بہت زیادہ ہے۔ اس کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔سینئر تاجر رہنماانجمن تاجران لاہور کے رہنما وقار میاں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر رہنما راجہ جاوےد، لالہ سےف تمیمی میاں سلیم ،عمر قرےشی،سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں، پیاف چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری او ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے شرح سود کا سنگل ڈیجٹ میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے، ملک کو سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ سینئر تاجر رہنما نے کہا کہ شدید کساد بازاری میں یہ کمی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ لاہور چیمبرز آف کامرس نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ شرح سود میں کمی سے بینکوں میں سرمایہ رکھنے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور یہی پیسہ کاروباری سرگرمیوں استعمال ہونے سے معیشت مستحکم اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہوگا۔ حکومتی کاوشوں سے مہنگائی 4.9فیصد رہ گئی ہے اسلئے اب شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تاکہ کاروباری افراد نئے کاروبار کیلئے قرضے لیکر نئی انڈسٹریز لگائیں یا اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔انہوںنے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے اب ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔



















