سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ مہندر کمار کے پاوں میں زخم، دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی

کراچی (مشرق نیوز) کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور کرکٹر اور کوچ مہندر کمار کے پاوں میں زخم ہونے کی وجہ سے دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی۔مہندر کمار ملک کے سب سے بڑے شہر میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، وہ حکومت پاکستان اور کرکٹ حکام کی جانب سے ملازمت اور مالی مدد کے منتظر ہیں۔ملک میں ان کے شاگردوں نے بین الاقومی سطحی پر پاکستان کا نام روشن کیا۔کرکٹ کے میدان میں اپنی بولنگ اور کوچنگ سے کارنامے انجام دینے والے مہندر کمار آج دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکے ہیں، پہلے ان کی ایک ٹانگ کاٹی گئی اور پھر ڈاکٹروں نے کہا کہ جسم میں زہر پھیل سکتا ہے اس لئے دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی جائے گی جس کے بعد اپنے دور کے ممتاز فاسٹ بولر اور کرکٹ کوچ کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔ہندو فیملی سے تعلق ہونے کے باوجود انہوں نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لگایا اور سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں۔وہ فاسٹ بولر جو دن بھر بولنگ لمبے بولنگ اسپیل کراتے تھے اور پھر اپنی کوچنگ اکیڈمی چلاتے تھے اب بستر پر لیٹے ہوئے کسی امداد کے منتظر ہیں۔مہندر کمار کراچی میں گارڈن کے علاقے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ہاوس بلڈنگ فنانس اور کراچی کی جانب سے 65 فرسٹ کلاس میچوں میں187 اور 53 لسٹ اے میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کرنے والے مہندر کمار کی پاوں کی ایڑھی میں زخم ہوا۔وہ شوگر کے مریض بھی تھے، زہر پورے جسم میں پھیلنے کے خدشے سے ڈاکٹر نے ان کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی۔65 سالہ مہندر کمار کراچی میں کے پی آئی گراو¿نڈ میں کوچنگ اکیڈمی چلاتے تھے، ان کی کوچنگ سے سہیل خان، محمد سمیع، دانش کنیریا، تنویر احمد، نعمان اللہ نے انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔