دنیا معاشی ترقی کی رفتار پر حیران،فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے،وزیر خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل حمایت حاصل، دنیا معاشی ترقی کی رفتار پر حیران،فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

تقریب سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان میکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں،قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات پڑے، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہاپی آئی اے ری لانچ کے عمل سے گزر رہی ہے، تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس جمع کرانے کا عمل آسان بنائیں گے، معیشت میں ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی جانب جارہے ہیں،فوج کی ہر ممکن مدد کرینگے،آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی،تمام اہداف پورے کئے،پاکستان اہداف پورے نہ کرتا تو مشکل پیش آتی، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل جاری رکھیں گے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف کےساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ، مشن واپس جا چکا،رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی،سول ،ملٹری تنخواہوں کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دنیا معاشی کارکردگی کی معترف ہے،طویل المدتی اصلاحات کیلئے پرعزم ہےں۔