طلب میں کمی ،مزید 6 ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)طلب میں کمی ،حکومت نے مزید 6 ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل کردیئے۔

عالمی مارکیٹ کو منتقل کیے جانے والے کارگو کی تعداد 11 ہوگئی ،منتقل کیے گئے کارگو جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر2025 کیلئے درآمد کیے جانے تھے۔

ذرائع کے مطابق کھپت نہ ہونے کے باعث ایل این جی گیس پائپ لائنوں میں ڈالنے سے سسٹم پرپریشر بڑھتا اورپائپ لائنیں پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے، سٹوریج نہ ہونے سے درآمدی ایل این جی پائپ لائنز میں منتقل کرنا پڑتی ہے۔