نوشہروفیروز میں پرتشدد دھرنا،وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار کا گھرنذرآتش
نوشہروفیروز :(مشرق نیوز)نوشہروفیروز میں متنازع کینالز کےخلاف پرتشدد دھرنا، وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار کا گھرنذرآتش کردیاگیا۔
مورو داد و بائی پاس دھرنے کے دوران پولیس ،مظاہرین آمنے سامنے آگئے ،جھڑپوں کے دوران دوطرفہ فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،مشتعل افراد نے وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار کا گھرنذرآتش کردیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد علاقے کی فضا کشیدہ ہو گئی ،حفاظتی اقدامات کے تحت تمام دکانیں ، مارکیٹیں بند کرا دی گئیں۔



















