لاہور (مشرق نیوز) سندر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق سندر کے رہائشی عثمان نے ایشا نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔
پولیس نے بتایا کہ عثمان نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے ایشا کو گولیاں ماریں، پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ایشا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی



















