چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400 دن تک مسلسل کام کرکے ریکارڈ قائم کیا،کمیشن نے کامیابی کا سہرا پلانٹ کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کے سر پر سجایا،اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنایا تھا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 جوہری پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید توانائی کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔