کوئٹہ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دکی میں آپریشن،سی ٹی ڈی نے مزدوروں،سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،تمام دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
حکام کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،مزدوروں، فورسز ،شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہادہشتگردی کےخلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائےگا۔
دوسری جانب اسلام آباد تباہی سے بچ گیا،فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیاگیا،دہشتگرد نے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا،بھاری بارود، ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے،تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
دکی ،5 دہشتگرد جہنم واصل،اسلام آباد تباہی سے بچ گیا،ملک دشمن گرفتار



















