بھارتی ویب سائٹ کا پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین

ممبئی (مشرق نیوز) بھارت کی آفیشل اولمپکس ویب سائٹ نے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بھارت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اولمپک پیج پر اپنے نوجوانوں کیلئے بطور موٹیویشنل ویڈیو ارشد ندیم کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم گرتے کیوں ہیں؟ تاکہ ہم خود کو اٹھانا سیکھ سکیں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس 2020 میں ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد 2024 کے پیرس اولمپکس میں کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ انہوں نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں مقابلوں میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے جیولن تھروو کا 118 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ملک کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔