سونے کی تاریخی اڑان،ایک روز میں10ہزارر وپے تولہ مہنگا

کراچی:(بیورورپورٹ)سونے کی تاریخی اڑان،10ہزارر وپے تولہ مہنگا،قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی،بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت 100 ڈالر فی اونس بڑھ گئی،مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے تولہ تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، نئی قیمت بلند ترین سطح 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے پر جاپہنچی۔