ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 1.71روپے یونٹ سستی کرنے کانوٹیفکیشن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے بجلی 1.71روپے یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا اطلاق اپریل سے جون 2025 کےلئے ہوگا، نرخوں میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے ہوگی،اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی۔