اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں معاشی بہتری اور استحکام کے آثار نمایاں،ایشیائی ترقیاتی بینک کارکردگی کامعترف،رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیاپاکستانی معیشت میں بہتری و استحکام کے آثار نمایاں ہیں،2026میں شرح نمو 3.0 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام سے استحکام حاصل ، نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی،صنعت و خدمات کے شعبے میں ترقی کا امکان ہے۔
اے ڈی بی نے کہامالی سال 2025 میں افراط زر کی شرح 6.0 فیصد تک گرنے کی توقع ہے، مستحکم زرمبادلہ مارکیٹ ، اصلاحات سے معاشی فضا میں بہتری آئی،لڑکیوں کی تعلیم اور تربیتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں معاشی بہتری ، استحکام کے آثار،ایشیائی بینک کارکردگی کامعترف



















