لاہور:(کرائم رپورٹر)پولیس کی بڑی کارروائی،3 نائیجرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے سٹی کوتوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این آئی یو نارتھ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 نائیجرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزموں کو حراست میں لے لیا، قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر لی گئی۔
برآمد کی گئی منشیات میں 30 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 1 کلو کوکین، 2 کلو ویڈ، 10 ہزار ڈانسنگ پلز، 86 کلو چرس، 20 کلو افیون شامل ہیں، مجموعی مالیت تقریباً 15 کروڑ روپے بنتی ہے،گرفتار ملزموں میں علی رضا، احسن سلیم، آصف بٹ، اسامہ علی، قدیر خان ،غیر ملکی نائیجیرین منشیات فروشوں میں ایمنوئی، ایکونا اور نونسو ایمنوئیل شامل ہیں۔
لاہور: 3 نائیجرین باشندوں سمیت 8 گرفتار، 15 کروڑ کی منشیات برآمد



















