کراچی:(بیورورپورٹ)زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کمی،سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ میں21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے،سٹیٹ بینک کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعلامیے کے مطابق 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کمی



















