سولر پالیسی جگاٹیکس ہے،شبلی فراز،بجلی قیمتوں پر جلد ریلیف ملے گا،اویس لغاری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی میں سولر پالیسی پراویس لغاری ،شبلی فراز آمنے سامنے،پی ٹی آئی نے حکومتی پالیسی کو جگا ٹیکس قراردےدیا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںپی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا سولر صارفین سے 10 روپے میں بجلی خریدنا اور 50 روپے میں فروخت کرنا جگا ٹیکس ہے، اویس لغاری نے کہا کیوں نہ بیچیں، کیپیسیٹی چارجز وصول کرنے ہوتے ہیں،شبلی فراز نے کہا جب لوگ سولر پینل درآمد کر چکے تو سولر پالیسی تبدیل کردی گئی، بیچ رستے میں پالیسی تبدیل کرکے ملک کا بیڑا غرق نہ کریں،اویس لغاری نے کہا وفاقی کابینہ کی جانب سے ابھی سولر پالیسی کی توثیق نہیں کی گئی، وزیر اعظم نے مشاورت کے بعد پالیسی دوبارہ پیش کرنے کا کہہ دیا۔
چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا عوام کو آئی پی پیز سے بات چیت کا ریلیف کیوں نہیں مل رہا، عوام کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش ہے،اویس لغاری نے کہا عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اگر کوئی آئی پی پی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو عالمی ثالثی جا سکتی ہے، عالمی ثالثی میں جانے کی صورت میں پھر فرانزک آڈٹ کریں گے، آئی پی پیز سے مذاکرات کے معاملے پر عالمی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا،وزیر اعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان جلد کریں گے۔



















