ملک میں معمول سے کم بارشیں،خشک سالی کا الرٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معمول سے کم بارشیں،محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں،حالیہ بارشوں سے وسطی و بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہترہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں ، پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے،تربیلا ،منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے ،رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہے،کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوزکرچکی ، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔