ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا ،3 افراد ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق نے کہا زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے ،آپس میں معمولی تکرار کے باعث ملزم نے باقیوں پر دستی بم سے حملہ کیا،شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈی آئی خان،منشیات کے عادی شخص کا ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 ہلاک



















